44

کراچی میں لاک ڈاﺅن۔پولیس نے منچلوں کو مرغ بنا دیا

سندھ حکومت نے پورے صوبے میں لاک ڈاﺅن کر رکھاہے اوراس پرعملدرآمد کیلیے سخت نگرانی کی جارہی ہے،ایسی صورتحال میں جب منچلوں نے اس کی خلاف ورزی کی تو پولیس نے موقع پر ہی سزا دے ڈالی۔

کراچی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے منچلوں کو پولیس نے موقع پر ہی پکڑکر سبق سکھایا اورمرغا بنا دیا۔

حکومتی احکامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلانات کے باوجود کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر5 کورنگی روڈ پرکچھ منچلے باہرنکل آئے

پولیس نے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے والے منچلوں کو دھرلیا اورانھیں سڑک پر مرغا بنا دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر میں اتواراور پیرکی درمیانی شب سے لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام غیر ضروری طور پر اپنے گھروں نہ نکلیں، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رات 12 بجتے ہی صوبے بھر میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے گشت شروع کردیا اورسیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تمام غیر ضروری دکانیں بنداورعوام کو گھروں پر رہنے کے اعلانات بھی کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں