todaypk news 85

پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل۔۔۔!!! ملک کی نامور اداکارہ نے 5 بچوں کے باپ سے شادی کر لی، شادی کی وجہ کیا بنی؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف اداکارہ و ماڈل زیبا علی نے 5 بچوں کے والد سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق زیبا علی معروف اداکارہ و ماڈل ہیں۔انہوں نے من و سلوی اور پیاری شمو جیسے ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے۔زیبا علی نے خوشی خوشی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے
کر ئیر کا آغاز بطور ڈانسر کیا اور اس کے بعد بھی ایک جونئیر آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی رہیں۔تاہم گھر والے اس بات پر خوش نہیں تھے جس کے بعد وہ ائیرہوسٹس بن گئیں۔بطورفضائی میزبان زیبا علی سعودی ائیر لائنز میں کام کرتی رہیں۔ انہوں نے سعودی ائیر لائن میں تین سال تک کام کیا اور اس دوران کئی عمرے بھی کیے۔کچھ عرصہ بعد زیبا علی نے بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں دوبارہ انٹری دی۔زیبا علی نے مارننگ شو کے دوران بتایا کہ ان کی عمر 35 سال ہے اور انہوں نے ایسے شخص سے شادی کی جو کہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھا۔زیبا علی نے کہا کہ میرے شوہر کے پانچ بچے ہیں۔زیبا علی نے بتایا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات جیم میں ہوئی،دوستی پیار میں بدل گئی جس کے بعد عامر نے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنی فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں سب کچھ سچ بتایا۔زیبا علی کا کہنا ہے کہ کسی مرد کی دوسری بیوی بننا میرے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔زیبا علی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر ایک بہت ہی رحم دل اور اچھی شخصیت ہیں جو ہر رشتے کو نبھانا بخوبی جانتے ہیں۔زیبا علی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنے شوہر کے بچوں سے مل چکی ہیں جب کہ ان کی پہلی بیوی بھی بہت اچھی خاتون ہیں۔عامر نے مجھ سے شادی کرنے سے پہلے اپنی پہلی بیوی کو اعتماد میں لیا،ہم دونوں ایک دوسرے کے بارے میں جانتی تھیں۔زیبا علی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ابھی بھی اپنی پہلی بیوی سے بہت پیار کرتے ہیں،نہ ہی انہوں نے کبھی اپنے شوہر سے پہلی بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ کسی بھی شخص کو دکھی نہیں کرنا چاہتی۔زیبا علی نے بتایا کہ عامر نے مجھے اور اپنی پہلی بیوی کو الگ الگ گھر میں رکھا ہوا ہے،ہم دونوں کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں