lockdown news in eid latest 53

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان

بغداد (ویب ڈیسک) عراق کی حکومت نے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر آئندہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ ان کی حکومت ملک کو درپیش سیکیورٹی،
اقتصادی اور صحت سمیت تمام چیلنجز کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔انہوں میں عراق میں جاری اقتصادی بحران اور کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صحت کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیںعراق میں پارلیمانی کرائسز سیل کی جانب سے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے عید کے ایام میں ملک بھر میں کرفیو کے نفذ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب سوموار کے روز عراق میں کرونا کے 150 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 120 کیسز صرف بغداد سے سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں