waseem badami family latest news 8

اناللہ وانا الیہ راجعون !!! وسیم بادامی کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس نے اس وقت انسانیت کو سخت دکھ اور تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ایک جانب اس نے معیشت کا گلا گھونٹ دیا ہے تو دوسری جانب لوگوں کو اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا غم انکو زندگی بھر کے لئے دے دیا ہے۔ یورپ اور امریکا میں ہزاروں خاندان ایسے ہیں
جو ان زخموں سے چور ہیں جو کرونا وائرس نے ان کے پیاروں کو چھین کر انہیں دیا ہے۔ یہی داستان چین، ایران، بھارت ، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ہے۔ پاکستان میں اب تک 907 اموات ہو چکی ہیں۔ اور اب خبر آئی ہے کہ پاکستان کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کی ممانی کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں ہیں۔ ‘وسیم بادامی نے گذشتہ روز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میری ممانی جو کچھ روز قبل کورونا کا شکار ہوئیں تھی، آج رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔۔ اب سے کچھ دیر قبل ان کی تدفین ہوی ہے۔ آپ سب سے دعائے مغفرت کی بہت زیادہ گزارش ہے’۔ یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا وائرس کے ملک میں آج اب تک کرونا سے مزید 12 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 907 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 42989 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب فرانس میں مذہبی اجتماعات پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حکومت ہر صورت 8 دن کے اندر عبادت گاہوں میں ہر طرح کے اجتماعات پر عائد سخت پابندی ختم کرے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کی ایک انتظامی عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ فرانس بھر میں جاری مذہبی اجتماعات پر جو پابندی عائد ہے اسے فوری ختم کیا جائے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کونسل آف سٹیٹ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی غیر متناسب نوعیت کی ہے جس سے سخت نقصان ہوا۔ کونسل کے مطابق یہ ایک غیر قانونی اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں