pakistan politics news in urdu 10

حکومتی وزراء حیران۔۔!! رحمان ملک کے اقدام نے پاکستانیوں کو سرپرائز دے ڈالا، وزیر اعظم عمران خان کے لیے سب سے بڑا سرپرائز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی احکامات پر عمل درآمد کرنا ہر پاکستانی پر لازم ہے،آج جو کچھ بازاروں و گلیوں میں دیکھا گیا و ہ پریشان کن ہے کہ عوام ایس او پیز پر عمل
درآمد نہیں کر رہی، موجودہ حالات کومدنظر رکھتےہوئےسپریم کورٹ سےاپیل ہےکہ معاملےپرنظرثانی کرے ۔نجی ٹی وی کےمطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہناتھاکہ پاکستانی عوام ایس اوپیز کےمطابق زندگی بسرکرناشروع کرے،آج جو کچھ بازاروں و گلیوں میں دیکھاگیاو ہ پریشان کن ہےکہ عوام ایس او پیز پر عمل درآمدنہیں کررہی ہے،موجودہ حالات کومدنظررکھتےہوئےسپریم کورٹ سے اپیل ہےکہ معاملےپرنظرثانی کرے۔سینیٹر رحمان ملک نےکہاکہ شہریوں کو قانونی طورپابندکیاجائےکہ اختیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرے،ہرشہری ذمہ داری کو مظاہرہ کرتےہوئےایس او پیز پرعمل کرے،ایس او پیز پر عمل کرانےکےلئے قانون کو حرکت میں لانے کی ضرورت ہوگی۔انہوں نےکہاکہ حکومت کوروناکےمتعلق ملکی و بین الاقوامی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں جامع رپورٹ جمع کرے،عوام کومعلوم ہوناچاہئےکہ کورونا وائرس ایک موذی و خطرناک بیماری ہے،عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ کورونا وائرس موجود ہے اور آنے والے وقت میں مزید بڑھے گا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت مکمل تیاری و حکمت عملی وضع کیساتھ سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ کرنی چاہئے،کورونا وائرس پر ایک جامع رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر چکا ہوں جو عدالتی کاروائی کا حصہ ہے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام کی سہولت کی پیشِ نظر مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ میٹنگ کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بہت سارے لوگ پاکستان میں ایسے ہیں جو صرف عید پر ہی نئے کپڑے خریدتے اور پہنتے ہیں لہٰذا ہمیں ان لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں