pakistan urdu news 52

یا اللہ خیر ، پاکستان کے ہر گھر میں پائے جانے والے عام سے جانور میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ، تمام پاکستانی بے حد احتیاط کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ خیر ، پاکستان کے ہر دوسرے گھر میں پالے جانے والے عام سے جانور میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ، تمام پاکستانی بے حد احتیاط کریں ۔۔۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے 200 کے قریب ممالک کورونا وائرس کا اس وقت شکار ہیں آئے رو نئے کیس اور ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں ۔
تاہم اب بیلجئم میں بلی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یلجئم کے کرائسز سینٹر کے مطابق ایک ویٹرنری سرجن نے مطلع کیا ہےکہ ایک بلی جو اپنے کرونا وائرس سے متاثر مالک کے ساتھ تھی اس میں بھی کرونا وائرس پایا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی نہایت تشویشناک ہے کہ پاکستان کے ہر گھر میں ایک نہیں کئی کئی بلیاں موجود ہوتی ہیں ، کچھ گھروں میں انہیں باقائدہ پالا جاتا ہے جبکہ اکثریت میں یہ ویسے ہی گھومتی پھرتی آجاتی ہیں ۔اب قابل غور بات یہ ہے کہ بالفرض یہ بلیاں کسی ایسے گھر سے ہوتی ہوئی آپ کے گھر پہنچی ہوں جہاں کرونا وائرس کے مریض موجود ہوں تو ان کے ذریعے یہ وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ علاوہ ازیں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس کسی فرد سے فرد کو ہی نہیں بلکہ کسی بھی جگہ موجود ہو سکتا ہے۔ کورونا وائرس کئی گھنٹوں سے لیکر کئی دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور یہ وہاں سے جوتوں کپڑوں ، گاڑیوں، جانوروں اور کسی بھی ذریعے سے پہنچ سکتا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں رہیں، کم از کم آپس میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ دوسری جانب بیلجئم میں کرونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 69 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 289 ہوگئی۔ کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 7284 تک پہنچ گئی، جن میں گذشتہ 24 گھنٹے میں سامنے آنے والے 1049 مریض شامل ہیں، اسی دوران 490 نئے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں