ertugrul ghazi coming to pakistan urdu news 14

حلیمہ سلطان کے بعد ارطغرل کا بھی پاکستان آنے کے اعلان ۔۔۔۔ خبر آتے ہی مداحوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ نے اس وقت پاکستان میں کامیابی اور مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی جانب سے اس ڈرامہ سیریل کی اردو ڈبنگ میں پیش کی جانے والی اقساط کو یوٹیوب پر
اب تک کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ پاکستان کے میں ملنے والی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے اس ڈرامہ سیریل کی اسٹار کاسٹ بھی کافی خوش دیکھائی دیتی ہے۔ پاکستان میں ملنے والی اس بے پناہ مقبولیت کے بعد اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر جنگجو اور سلیمان شاہ کے بیٹے ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان نے بھی جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کے بیٹے’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک اسٹوری شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں انجین التان نے پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کے نئے ریکارڈ کی تصویر شیئر کی جس کے مطابق صرف 18 دن میں یوٹیوب پر ’ارطغرل غازی‘ کو 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر جنگجو اور سلیمان شاہ کے بیٹے ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں