39

22 کروڑ عوام نے چپ کا روزہ رکھا ہوا تھا، عید کب منائیں گے؟ کیپٹن صفدر بھی منظر عام پر آگئے، دلچسپ بات کہہ دی

اسلام آباد (ٹوڈے پی کے) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی منظر عام پر آگئے اور ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز میں صحافیوں سے بات چیت کی۔

ضرور پڑھیں: کورونا وائرس سے ہلاکتیں ،اٹلی نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا
مریم نواز شاہد خاقان عباسی کے گھر ملاقات کیلئے پہنچیں تو کیپٹن (ر) صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے، مریم نواز اندر چلی گئیں لیکن کیپٹن صفدر کو صحافیوں نے پکڑ لیا ، ایک صحافی نے تو ہاتھ سے پکڑ کر انہیں روکے رکھا ۔ اس دوران صحافیوں نے ان سے ایک ہی سوال یعنی مریم نواز کے منظر عام پر آنے کے حوالے سے پوچھا۔

صحافیوں سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 22 کروڑ عوام نے چپ کا روزہ رکھا ہوا تھا، مریم نواز کے منظر عام پر آنے کے بعد سب اکٹھے عید منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں