eran news urdu 34

کورونا وائرس، ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کتنے افراد موذی مرض سے ہلاک ہوئے؟بڑی خبر آگئی

ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

ایرانی وزیر صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو اڑتیس افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے تقریبا تین ہزار نئے کیسز کے ساتھ وہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب پینتالیس ہزار چھ سو تک پہنچ چکی ہے۔ ابھی تک پندرہ ہزار چار سو تہتر مریضوں کے صحت یاب ہونے کا بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران میں تیز بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے کم از کم اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں